وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کی ترقی اور صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام جاری رکھے گی۔
وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کی ترقی اور صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام جاری رکھے گی، وزیراعظم

مزید خبریں
اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کی ترقی اور صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام جاری رکھے گی۔
منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے وزیراعظم سے یہاں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران صوبے کے مجموعی سیاسی حالات، امن و امان، اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرِ اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کی ترقی اور صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام جاری رکھے گی۔ملاقات میں وفاق اور صوبے کے درمیان ہم آہنگی اور عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے مزید کوششوں پر بھی زور دیا گیا۔ملاقات میں وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام اور وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔








