نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اور انگلینڈ کے آئندہ ٹیسٹ ہیڈ کوچ سٹیفن فلیمنگ آئندہ چند روز میں مانچسٹر میں انگلینڈ کی ٹی20 ٹیم سے منسلک ہوں گے۔
سٹیفن فلیمنگ کی ٹیسٹ ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے لیے انگلینڈ آمد

مزید خبریں
مانچسٹر ۔15ستمبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اور انگلینڈ کے آئندہ ٹیسٹ ہیڈ کوچ سٹیفن فلیمنگ آئندہ چند روز میں مانچسٹر میں انگلینڈ کی ٹی20 ٹیم سے منسلک ہوں گے۔
سٹیفن فلیمنگ تقریباً 2 ہفتے کے دورے پر انگلینڈ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اپنے معاون کوچنگ سٹاف کی تشکیل، کھلاڑیوں کے ورک لوڈ اور آئندہ ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں پر کام کریں گے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق سٹیفن فلیمنگ انگلینڈ کے محدود اوورز کے کوچ اور اپنے قریبی دوست برینڈن میک کولم کے ساتھ مل کر کثیر فارمیٹ کھلاڑیوں کے استعمال اور ان کے آرام سے متعلق حکمت عملی طے کریں گے۔ ٹیسٹ نائب کپتان اور محدود اوورز کے کپتان ہیری بروک بھی ان معاملات میں اہم کھلاڑی ہیں۔
سٹیفن فلیمنگ رواں ہفتے جو روٹ سے ملاقات کرکے پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی 0-3 سے ٹیسٹ سیریز میں فتح کا جائزہ لیں گے اور دسمبر میں جنوبی افریقہ کے دورے کی منصوبہ بندی کریں گے۔ وہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں اور مختلف کاؤنٹی ٹیموں سے بھی ملاقات کریں گے۔ میک کولم کے مطابق انگلینڈ کو مصروف شیڈول کے باعث کھلاڑیوں کے بوجھ کو متوازن رکھنے کے لیے مناسب منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔ انگلینڈ کا آئندہ سیزن پاکستان میں 3 ملکی سیریز سے شروع ہوگا، جس کے بعد آسٹریلیا میں 3 ایک روزہ اور 5 ٹی20 میچز ہوں گے۔
دسمبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ٹیسٹ بھی شیڈول ہیں۔ ادھر سری لنکا کے خلاف انگلینڈ نے سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم میں نئے بیٹر اینیورن ڈونلڈ کا انٹری نیشنل ڈیبیو ہو رہا ہے جو سابق کپتان جوز بٹلر کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔ کپتان ہیری بروک تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں ٹام بینٹن، جارڈن کاکس، ول جیکس، جیمی اوورٹن، لیام ڈاوسن، عادل رشید، جوش ٹنگ اور سونی بیکر شامل ہیں۔







