پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی کی خصوصی ہدایت پر گلگت بلتستان میں ہاکی کے نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کے لیے ہاکی آسٹرو ٹرف گراؤنڈ جوٹیال میں ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔
گلگت بلتستان میں ہاکی کے نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کے لیے ہاکی آسٹرو ٹرف گراؤنڈ جوٹیال میں ٹرائلز کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی کی خصوصی ہدایت پر گلگت بلتستان میں ہاکی کے نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کے لیے ہاکی آسٹرو ٹرف گراؤنڈ جوٹیال میں ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔ ان ٹرائلز کی نگرانی ممبر سلیکشن کمیٹی اولمپین ناصر علی نے کی جبکہ اسے جی بی ہاکی ایسوسی ایشن (جی بی ایچ اے) اور گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ کے باہمی تعاون سے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔ ان ٹرائلز میں 16 سے 28 سال کی عمر کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ گلگت کے تمام مشہور کلبوں اور کالجوں سے تعلق رکھنے والے ہاکی کے درجنوں باصلاحیت اور پرعزم کھلاڑیوں نے میدان میں آ کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر سابق ڈائریکٹر سپورٹس جی بی حسین علی، گلگت بلتستان ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر وپی ایچ ایف کانگریس ممبر کمال حسین، جی بی سپورٹس بورڈ کے ہاکی کوچ اسرار حسین اور بلتستان ریجن کے اے ڈی سپورٹس باقر حسین بھی موجود تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔








