صدر مملکت ممنون حسین کی پاک چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا روڈ نیٹ ورک جلد مکمل ہو جائے گا جو دنیا کے مختلف خطوں کو باہم ملادے گا،گوادر پورٹ پر مستقبل قریب میں بھرپور سرگرمیاں بھی شروع ہو جائیں گی جو اس خطے کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کریں گی۔صدر ممنون حسین نے یہ بات پاک چائنا …

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا روڈ نیٹ ورک جلد مکمل ہو جائے گا جو دنیا کے مختلف خطوں کو باہم ملادے گا،گوادر پورٹ پر مستقبل قریب میں بھرپور سرگرمیاں بھی شروع ہو جائیں گی جو اس خطے کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کریں گی۔صدر ممنون حسین نے یہ بات پاک چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ چینی دوستوں سے ملاقات ہمیشہ باعث مسرت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملک حقیقی اور پرخلوص دوست ہیں، خطے کی ترقی اور خوشحالی کے ضمن میں ان کے خیالات یکساں ہیں اور وہ دیگر معاملات میں بھی بین الاقوامی فورموں پر ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان چین دوستی نسل در نسل جاری رہے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply