سعودی عرب کے امدادی ادارے شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف سینٹر)نےو سطی اور جنوبی غزہ کی پٹی میں 25 ہزار افراد میں گرم کھانے تقسیم کیے۔
شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے و سطی اور جنوبی غزہ کی پٹی میں 25 ہزار افراد میں گرم کھانے تقسیم

مزید خبریں
غزہ۔16ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے امدادی ادارے شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف سینٹر)نےو سطی اور جنوبی غزہ کی پٹی میں 25 ہزار افراد میں گرم کھانے تقسیم کیے۔
اردو نیوز نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ اقدام بغیر کسی تفریق کے ضرورت مندوں اور بحرانوں سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے اور مشکل و آزمائش کے اوقات میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کی سعودی عرب کی دیرینہ انسانی خدمات کی عکاسی کرتا ہے۔








