ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں چار منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
ویتنام ، رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 5 افراد ہلاک
ہنوئی ۔16ستمبر (اے پی پی):ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں چار منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
شنہوا کے مطابق مقامی رہائشیوں نے رات تقریباً 1 بجکر 50 منٹ پر ٹے ہو وارڈ کے وان کاؤ گلی میں واقع ایک رہائشی عمارت میں آگ لگی دیکھی اور موقع پر موجود فائر فائٹنگ آلات سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے۔ ہنوئی پولیس نے40 فائر فائٹرز کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا۔ چار افراد جلتے ہوئے مکان سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ5افراد ہلاک ہو گئے۔ آگ پر رات 2 بجکر 30 منٹ پر قابو پا لیا گیا۔آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔








