اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے پہلے چار مہینوں کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 4 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا اکتوبر کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات کا حجم 1.66 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی …
خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 4 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے پہلے چار مہینوں کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 4 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا اکتوبر کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات کا حجم 1.66 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران شعبہ کی برآمدات کا حجم 1.59 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران خدمات کے شعبہ کی قومی برآمدات میں 4.06 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








