پی سی بی اکتوبر میں سری لنکن انڈر 17 ٹیم کی میزبانی کرے گا

پی سی بی اکتوبر میں سری لنکن انڈر 17 ٹیم کی میزبانی کرے گا

ملتان۔ 16 ستمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اکتوبر میں سری لنکن انڈر 17 کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرے گا۔پاکستان اور سری لنکا انڈر 17 ٹیموں کے مابین ایک تین روزہ میچ اور 5 ون ڈے میچزملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔پی سی بی کے مطابق سری لنکن انڈر17 ٹیم 5 اکتوبرکو ملتان پہنچے گی۔

پاکستان اورسری لنکا کی انڈر 17 ٹیمیں 6 سے 8 اکتوبر تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشنزمیں حصہ لیں گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین روزہ میچ 9 سے 11 اکتوبر تک کھیلا جائے گا ۔

اس کے بعد 5 ایک روزہ میچز کا سلسلہ شروع ہوگا، جو 15 سے 24 اکتوبر تک جاری رہے گا۔سری لنکا انڈر 17 ٹیم کے دورۂ ملتان کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان کرکٹ مقابلوں کے ساتھ ساتھ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھی موقع ملے گا۔

مزید خبریں