ماڈل قانون برائے ناگویا پروٹوکول تمام صوبوں کو ارسال کر دیا، یہ صوبائی معاملہ ہے اس لئے تمام صوبوں کو چاہئے کہ وہ اس قانون کو جلد از جلد اپنی اسمبلیوں سے پاس کرائیں،مشاہد اﷲ خان اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے طویل مشاورت کے بعد ماڈل قانون برائے ناگویا پروٹوکول تیار …
ماڈل قانون برائے ناگویا پروٹوکول تمام صوبوں کو ارسال کر دیا، یہ صوبائی معاملہ ہے اس لئے تمام صوبوں کو چاہئے کہ وہ اس قانون کو جلد از جلد اپنی اسمبلیوں سے پاس کرائیں،مشاہد اﷲ خان

مزید خبریں
ماڈل قانون برائے ناگویا پروٹوکول تمام صوبوں کو ارسال کر دیا، یہ صوبائی معاملہ ہے اس لئے تمام صوبوں کو چاہئے کہ وہ اس قانون کو جلد از جلد اپنی اسمبلیوں سے پاس کرائیں،مشاہد اﷲ خان
اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے طویل مشاورت کے بعد ماڈل قانون برائے ناگویا پروٹوکول تیار کرکے تمام صوبوں کو ارسال کر دیا گیا ہے، یہ آئینی اعتبار سے ایک صوبائی معاملہ ہے اس لئے تمام صوبوں کو چاہئے کہ وہ اس قانون کو جلد از جلد اپنی اسمبلیوں سے پاس کرائیں۔ وہ ناگویا پروٹوکول پر عملدرآمد کے حوالہ سے عبوری قومی رپورٹ کی تیاری کے بارے میں منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج مختلف شعبہ زندگی کے نمائندگان ایک عظیم مقصد کےلئے اکٹھے ہوئے ہیں اور یہ موقع ناگویا پروٹوکول کی پہلی قومی رپورٹ کو سب کی مشاورت سے تشکیل دینے کے لئے منعقد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناگویا پروٹوکول سادہ الفاظ میں یہ ہے کہ کسی جڑی بوٹی کے فوائد جانچتے ہوئے اس کی کوئی دوائی بنائی جائے تو اس دوائی کی ایجاد کے فوائد مقامی آبادی کو بھی دیئے جائیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت پاکستان سمیت دنیا کے 104 ممالک بشمعول یورپی یونین، جاپان، بھارت، بنگلادیش وغیرہ اس بین الاقوامی معاہدہ پر دستخط کر چکے ہیں، لہذا ہمیں چاہئے کہ پاکستان اس سلسلہ میں صوبائی سطح پر قانون سازی کرے۔








