وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کا القدس شریف بارے اسلامی تعاون تنظیم کی کونسل آف منسٹرز کے اجلاس سے خطاب

استنبول ۔ 13 دسمبر (اے پی پی )وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا اور سفارتخانہ منتقل کرنے کا منصوبہ بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی واضح خلاف ورزی ہے، امریکہ اپنے فیصلہ پر نظرثانی کرے، یہ امریکہ کے قابل اعتماد مذاکرات کار کی حیثیت سے مشرق وسطیٰ امن عمل اور دو ریاستی حل …

استنبول ۔ 13 دسمبر (اے پی پی )وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا اور سفارتخانہ منتقل کرنے کا منصوبہ بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی واضح خلاف ورزی ہے، امریکہ اپنے فیصلہ پر نظرثانی کرے، یہ امریکہ کے قابل اعتماد مذاکرات کار کی حیثیت سے مشرق وسطیٰ امن عمل اور دو ریاستی حل کیلئے ضروری ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں القدس شریف سے متعلق اسلامی تعاون تنظیم کے غیر معمولی کونسل آف منسٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا بین الااقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، علاقائی امن و استحکام کی بہتری اور شدت پسند قوتوں کو مزید مستحکم ہونے سے روکنے کیلئے امریکہ اپنے فیصلہ پر نظرثانی کرے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل یو این چارٹر کے مطابق اپنا کردار ادا کرے اور اگر کونسل ناکام رہے تو پھر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو فیصلہ کیلئے متحرک ہونا چاہئے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ خطہ اور عالمی سطح پر پائیدار امن کیلئے دو ریاستی حل واحد قابل عمل روڈ میپ ہے جس کا عالمی برادری نے فلسطینی عوام سے وعدہ کر رکھا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply