اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 5 مہینوں میں ملک میں ٹریکٹروںکی تیاری اورفروخت میںگزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ ملک میں گاڑیاں تیارکرنے والی کمپنیوں اوراداروں کی سب سے بڑی ایسوسی ایشن آل پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق رواں سال جولائی سے لے کرنومبرتک ملک میں 27 ہزار678 یونٹس ٹریکٹرز کی تیاری …
رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں ٹریکٹروں کی تیاری اور فروخت میں نمایاں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 5 مہینوں میں ملک میں ٹریکٹروںکی تیاری اورفروخت میںگزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ ملک میں گاڑیاں تیارکرنے والی کمپنیوں اوراداروں کی سب سے بڑی ایسوسی ایشن آل پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق رواں سال جولائی سے لے کرنومبرتک ملک میں 27 ہزار678 یونٹس ٹریکٹرز کی تیاری اور27 ہزار313کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران ملک میں 16ہزار889 یونٹس ٹریکٹرزتیاراور17ہزار732 کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق پانچ ماہ کے دوران فیئٹ کے11ہزار 90 ٹریکٹر تیاراور10ہزار838 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی، میسی فرگوسن نے 3226 یونٹس ٹریکٹر تیاراور3103 یونٹس فروخت کئے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے زراعت اور ٹریکٹرسازی کی صنعت کیلئے مراعات کے نتیجے میں ٹریکٹروں کی پیداواراورفروخت میں نمایاں اضافہ ہواہے۔








