وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے بین الاقوامی کمپنیوں وی ٹی ٹی آئی اور ہنی ویل یو او پی کے وفود نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں سرمایہ کاری کے مواقع، توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور پاکستان کے ریفائنری سیکٹر کی اپ گریڈیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے بین الاقوامی کمپنیوں وی ٹی ٹی آئی اور ہنی ویل یو او پی کے وفود کی الگ الگ ملاقاتیں، مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے بین الاقوامی کمپنیوں وی ٹی ٹی آئی اور ہنی ویل یو او پی کے وفود نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں سرمایہ کاری کے مواقع، توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور پاکستان کے ریفائنری سیکٹر کی اپ گریڈیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق وی ٹی ٹی آئی نے پاکستان میں انرجی سٹوریج، بانڈڈ ویئر ہائوس اور ایل پی جی سٹوریج ٹرمینل میں سرمایہ کاری جبکہ امریکی کمپنی ہنی ویل یو او پی کی پاکستان کی ریفائنری اپ گریڈیشن میں مزید سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر پٹرولیم نے وی ٹی ٹی آئی کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کیلئے سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو صاف، قابل اعتماد اور سستی توانائی کی فراہمی کیلئے کام کر رہی ہے جبکہ شفاف اور منصفانہ قیمتوں کے نظام کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے ہنی ویل یو او پی کی دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ریفائنری اپ گریڈیشن کے ذریعے ملکی ریفائننگ صلاحیت اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ کارکردگی بہتر، ملکی ریفائننگ صلاحیت میں اضافہ اور اعلیٰ معیار کی پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں معاونت کی جا سکے۔ دونوں ملاقاتوں میں پاکستان کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، بین الاقوامی سرمایہ کاری کے حصول اور ملک کے توانائی کے شعبے کی معاونت کیلئے ٹیکنالوجی اور فنانسنگ کے مواقع سے استفادہ کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔







