وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری کا وزیر مملکت عابد شیر علی کے ہمراہ پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد لغاری نے کہا ہے کہ حکومت نے قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے بجلی کی پیداوار کیلئے شفاف مسابقتی بولی کے ذریعے ٹھیکے دینے کا اعلان کیا ہے، 400 میگاواٹ ونڈ انرجی اور 600 میگاواٹ شمسی توانائی کے ذریعے بجلی کی پیداوار کے ٹھیکوں کیلئے مسابقی بولی 8 ہفتوں میں ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار …

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد لغاری نے کہا ہے کہ حکومت نے قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے بجلی کی پیداوار کیلئے شفاف مسابقتی بولی کے ذریعے ٹھیکے دینے کا اعلان کیا ہے، 400 میگاواٹ ونڈ انرجی اور 600 میگاواٹ شمسی توانائی کے ذریعے بجلی کی پیداوار کے ٹھیکوں کیلئے مسابقی بولی 8 ہفتوں میں ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی کے ہمراہ پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ گذشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں ہونے والے پالیسی فیصلوں سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی موثر پالیسیوں کی بدولت ملک میں اضافی بجلی موجود ہے اور وزارت توانائی پرامید ہے کہ شدید گرمیوں میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ کا یہ عمل جاری رہے گا، پاکستان اس وقت ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے، ملک میں اضافی بجلی موجود ہے، اب زیادہ قیمت پر بجلی خریدنے کے ٹھیکے دینے کی ضرورت نہیں ہے، ہم نے صارفین کی سہولت کیلئے سستی بجلی پیدا کرنی ہے جس کیلئے ہوا، سولر، بائیو گیس اور چھوٹے پن بجلی منصوبوں کے ذریعے بجلی کے حصول کیلئے مسابقتی بولی کے ذریعے ٹھیکے دیئے جائیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply