وزیر مملکت ماروی میمن کا وسیلہ تعلیم پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے مالاکنڈ کا دورہ، بی آئی ایس پی بینیفشری کمیٹی سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے بدھ کو وسیلہ تعلیم پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے مالاکنڈ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے بی آئی ایس پی بینیفشری کمیٹی (بی بی سی) سے بھی ملاقات کی۔ ملک بھر میں 60,000 بی بی سی ہیں اور ہر کمیٹی 25 سے …

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے بدھ کو وسیلہ تعلیم پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے مالاکنڈ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے بی آئی ایس پی بینیفشری کمیٹی (بی بی سی) سے بھی ملاقات کی۔ ملک بھر میں 60,000 بی بی سی ہیں اور ہر کمیٹی 25 سے 30 خواتین پر مشتمل ہے۔ بی آئی ایس پی اس پلیٹ فارم کو مستحقین میں تعلیم، غذائیت، بنیادی حساب کتاب اور اسلام میں خواتین کو دیئے گئے حقوق کی آگاہی فراہم کرنے کیلئے استعمال کرتا ہے۔خیبر پختونخوا میں 2023بی بی سیز ہیں جبکہ مالاکنڈ میں 272بی بی سیز ہے۔ وسیلہ تعلیم اقدام کے تحت بی آئی ایس پی مستحق گھرانوں کے 5-12سال کی عمر کے بچوں کا پرائمری سکولوں میں اندراج کرتا ہے۔ مستحق گھرانے 4834 روپے فی سہ ماہی غیر مشروط مالی معاونت کے علاوہ 70 فیصد حاضری کی شرائط پر 750 روپے فی بچہ فی سہہ ماہی وصول کرتے ہیں۔ بی بی سی سے ملاقات میں وزیر مملکت نے کہا کہ بی آئی ایس پی اپنی مستحقین کی نہ صرف معاشی اور تعلیمی بہتری بلکہ غذائیت، صحت اور خواتین کی بااختیاری کیلئے بھی اپنا کردار ادا کررہا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply