اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن نہ صرف ایک اخلاقی خطرہ ہے بلکہ پرامن اور خوشحال معاشرے کے قیام میں بھی رکاوٹ ہے‘ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی جانب سے حالیہ درجہ بندی میں پاکستان 176ویں نمبر سے 116ویں نمبر پر آگیا ہے جو کہ بہتری کا منہ بولتا ثبوت ہے ‘انسداد بدعنوانی پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے …
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا یواین ڈی پی کے اشتراک سے ”کرپشن کے خلاف متحد“ کے عنوان سے سمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن نہ صرف ایک اخلاقی خطرہ ہے بلکہ پرامن اور خوشحال معاشرے کے قیام میں بھی رکاوٹ ہے‘ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی جانب سے حالیہ درجہ بندی میں پاکستان 176ویں نمبر سے 116ویں نمبر پر آگیا ہے جو کہ بہتری کا منہ بولتا ثبوت ہے ‘انسداد بدعنوانی پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ۔وہ ایف آئی اے ہیڈ کواٹر میں یواین ڈی پی کے اشتراک سے کرپشن کے خلاف متحد کے عنوان سے سمینار سے خطاب کر رہے تھے ۔ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر احمد میمن ‘یو این ڈی پی کے کنٹری ڈائریکٹر اور سول سائٹی کے نمائندے شریک تھے ۔وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان نے گذشتہ سال شفافیت ‘احتساب اور معاشرے کی زمہ داریوں کو بہتر انداز میں سرانجام دینے کے لئے اوپن گورنمنٹ پارٹنرشب میں شمولیت اختیارکی ہے یہ فورم 70ممالک کے اتحاد پر مشتمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان او جی پی کے ایجنڈے پر عمل درآمد کے لئے حکمت عملی مرتب کر نے کے لئے حکومت اورسول سوسائٹی کے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر رہا ہے۔








