وزیر اعظم کے معاون خصوصی ظفر اللہ خان سے مختلف بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کی ملاقات

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ظفر اللہ خان سے مختلف بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کی ملاقات مسائل حل کرنے کی یقین دہانی معاون خصوصی نے بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں میں چیک تقسیم کئے اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور وزیر مملکت برائے قانون و انصاف ظفر اللہ خان سے مختلف بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے ملاقات کی ۔ معاون …

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ظفر اللہ خان سے مختلف بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کی ملاقات
مسائل حل کرنے کی یقین دہانی معاون خصوصی نے بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں میں چیک تقسیم کئے

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور وزیر مملکت برائے قانون و انصاف ظفر اللہ خان سے مختلف بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے ملاقات کی ۔ معاون خصوصی نے بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں میں چیک تقسیم کئے ۔بدھ کو وزارت قانون کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی ظفر اللہ خان نے مختلف اضلاع اور تحصلیوں کی بارایسوسی ایشنز کو چیک تقسیم کیے۔ملاقات کے دوران وکلا کے وفود نے ظفر اللہ خان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر انھوں نے بار ایسوسی ایشنز کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ چکوال، گجرات، منڈی بہاولدین، اوکاڑہ، خوشاب، جھنگ اور گلگت بلتستان کی بارایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے چیک وصول کئے جبکہ تحصیل بار ایسوسی ایشنز میں پنڈدادن خان، چشتیاں، کوٹ مومن، اور فتح جنگ کے عہدیداروں نے چیک وصول کئے۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتازاحمد اور مختلف ممبران قومی اسمبلی بھی موجود تھے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply