وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا نیشنل پولیس اکیڈمی میں 11 بکتر بند گاڑیوں کی حوالگی کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دہشت گردی سمیت ملک کو درپیش چلینجوں سے نمٹنے کے لئے پولیس کا کردار انتہائی اہم ہے اور جد ید آلات کی فراہمی سے پولیس کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ بدھ کو یہاں نیشنل پولیس اکیڈمی میں 11 بکتر بند گاڑیوں(آرمڈ پرسانل کیرئر )کی حوالگی کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے …

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دہشت گردی سمیت ملک کو درپیش چلینجوں سے نمٹنے کے لئے پولیس کا کردار انتہائی اہم ہے اور جد ید آلات کی فراہمی سے پولیس کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ بدھ کو یہاں نیشنل پولیس اکیڈمی میں 11 بکتر بند گاڑیوں(آرمڈ پرسانل کیرئر )کی حوالگی کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے فرائض اور کردار ملک میں سیاسی اور اقتصادی ترقی کے ساتھ استحکام کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے جس سے ملک کو آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ بطور شراکت دار کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ خطے میں امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ سکیورٹی کے معاملات کے ساتھ دیگر شعبوں خصوصاً تعلیم کے شعبے میں وسیع اور جامع شراکت داری کا خوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر کام کرتے ہوئے وسیع مفاہمت کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔ وزیر داخلہ نے امریکی سفارت خانے کے سیکشن انٹرنیشنل نارکاٹکس اینڈ لاءانفورسمنٹ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئی این ایل کی جانب سے قانون نافذکرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافے کے لئے اے پی سی کی فراہمی قابل قدر ہے اور ان جدید آلات کی فراہمی سے ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply