وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا سینئر صحافی عثمان خان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےسینئر صحافی و نائب صدر اسلام آباد پریس کلب عثمان خان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےسینئر صحافی و نائب صدر اسلام آباد پریس کلب عثمان خان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے غم کی اس گھڑی میں عثمان خان اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔