وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان کا پیئرسن کی سالانہ آﺅٹ سٹینڈنگ لرنرز ایوارڈز تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں اور ملک کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے نوجوانوں پر سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم مقامی ہوٹل میں پیئرسن کی سالانہ آﺅٹ سٹینڈنگ لرنرز ایوارڈز تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے طلباءسے خطاب …

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں اور ملک کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے نوجوانوں پر سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم مقامی ہوٹل میں پیئرسن کی سالانہ آﺅٹ سٹینڈنگ لرنرز ایوارڈز تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے طلباءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ کامیابی سے ملک اور والدین کا نام روشن کرنے والے طلباءکو مبارکباد دیتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں اور توقع ہے کہ آپ میں سے ہر طالب علم حب الوطنی اور ذمہ داری کے جذبہ سے سرشار ہوکر علم اور ہنر سے ملک کی خدمت کرے گا۔بلیغ الرحمان نے کہا کہ بجٹ میں تعلیم کےلئے مختص رقومات میں اضافہ کیا گیا ہے اور ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سکول سے باہر بچوں کی تعداد میںخاطر خواہ کمی آئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ملک میں بہترین اور اعلیٰ پائے کی تعلیم کی نئی جہتیںمتعارف کروانے کے لیے نجی وسرکاری شراکت داری کے قیام کی خواہاں ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply