امن، مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کیلئے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، وفاقی وزیر اورنگزیب کھچی

وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ پاکستان مختلف مذاہب، ثقافتوں اور عقائد کا خوبصورت گلدستہ ہے، تمام مکاتب فکر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں تو ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے، مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور امن کے فروغ کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

کوئٹہ۔ 17 ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ پاکستان مختلف مذاہب، ثقافتوں اور عقائد کا خوبصورت گلدستہ ہے، تمام مکاتب فکر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں تو ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے، مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور امن کے فروغ کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کے زیر اہتمام بلوچستان سینٹر آف ایکسیلنس آن کانٹر وائلنس ایکسٹریمیز اور سی پی ڈی کے تعاون سے امن، تکثیریت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے موضوع پر منعقدہ باہمی مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی ،پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادر گل بڑیچ، سابق سیکرٹری حافظ محمد طاہر، ڈاکٹر سمیعہ راحیل قاضی، ڈاکٹر دوست محمد بڑیچ، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنماں علامہ ہاشم موسوی، سائمن بشیر، ڈاکٹر عطا الرحمن، قاری عبدالرشید اور سردار جسپیر سنگھ سمیت دیگر نے شرکت کی۔وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کچھی نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار ایک خوبصورت گلدستے کی مانند ہیں، اگر تمام مذاہب اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں تو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانیت کے بارے میں آگاہی اور تعلیم کے فروغ میں مذہبی قیادت کا کردار قابل تحسین ہے اور وہ اس پر مذہبی رہنماں کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مختلف مذاہب، ثقافتوں اور عقائد کا خوبصورت گلدستہ ہے، تمام مکاتب فکر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں تو ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے، مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور امن کے فروغ کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت قومی ورثہ و ثقافت مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے اور جہاں بھی وفاقی حکومت کے تعاون کی ضرورت ہوگی، وہاں اپنا تعاون یقینی بنایا جائے گا۔ بلوچستان کے عوام اور مذہبی رہنماں کیلئے وفاقی وزارت کے دروازے کھلے ہیں، ہم سب نے مل کر پاکستان کو ایک عظیم ملک بنانا ہے۔پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادر گل بڑیچ نے شرکا کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان تمام شہریوں کو مساوی حقوق کا تحفظ فراہم کرتا ہے اور ملک میں ہر شہری برابر ہے، کسی کے ساتھ مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر تفریق نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور پاکستان کی ترقی میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوان بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ دہشت گردوں نے رنگ، نسل اور مذہب کی تفریق کے بغیر ہر مکتبہ فکر کو نشانہ بنایا ہے، تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کررہے ہیں۔

نادر گل بڑیچ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے اور بالخصوص ان نوجوانوں کو دہشت گرد عناصر کے استعمال سے روکنے کیلئے مثر اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آگاہی اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں مذہبی رہنماں کا کردار انتہائی اہم ہے۔حافظ محمد طاہر نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی کسی مذہب کے ماننے والوں کی اکثریت ہو، وہاں ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کریں اور معاشرے میں مساوات، رواداری اور احترام کو فروغ دیں۔قاری عبدالرشید ،سردار جسپیر سنگھ ،ڈاکٹرعطا الرحمن ودیگر مقررین نے کہا کہ قیام امن کیلئے مکالمے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے، جبکہ امن کا پیغام پاکستان کے ہر شہری تک پہنچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

 

مزید خبریں