وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتاز تارڑ کا انسانی حقوق کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتاز تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت انسانی حقوق، جمہوریت اور قانون پر عملدرآمد کےلئے مخلصانہ کوشش کر رہی ہے، وزیراعظم سمیت کابینہ کا ہر رکن انسانی حقوق کے فروغ کےلئے ہر وقت تیار ہے، قانون پر عمل درآمدنہ کرنے والوں نے ملک کو ناقابل یقین نقصان دیا ہے، انسانی حقوق کی وزارت کے دروازے ہر شہری …

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتاز تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت انسانی حقوق، جمہوریت اور قانون پر عملدرآمد کےلئے مخلصانہ کوشش کر رہی ہے، وزیراعظم سمیت کابینہ کا ہر رکن انسانی حقوق کے فروغ کےلئے ہر وقت تیار ہے، قانون پر عمل درآمدنہ کرنے والوں نے ملک کو ناقابل یقین نقصان دیا ہے، انسانی حقوق کی وزارت کے دروازے ہر شہری کے لیے کھلے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو انسانی حقوق کی عالمی تنطیم انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آبزرور، قومی کمیشن برائے انسانی حقوق اور رفاہ انٹرنےشنل یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے منعقد ہونے والی 17ویں قومی انسانی حقوق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے ممبر چوہدری محمد شفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی کمیشن انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ازالہ کرنے کےلئے دن رات کام کر رہا ہے اور بہت سے پراجیکٹ زیر غور ہیں۔ کانفرنس کے منتظم انٹرنےشنل ہیومن رائٹس آبزرور کے صدر ڈاکٹر خالد آفتاب سلہری نے کہا کہ ہماری تنظیم اقوام متحدہ کی ممبر ہے اور ہر سطح پر انسانی حقوق کے تحفظ اور شعور کےلئے گزشتہ 20 سال سے کام کر رہی ہے، انسانی حقوق کا عالمی دن منانے کا بھی مقصد انسانی حقوق کو فروغ دیناہے۔

Leave a Reply