تھانہ گلشن معمارچوکی افغان کیمپ سیکٹر 94بابو پتانی سٹاپ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں2زخمی سمیت 4ڈاکوئوں کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز ، نقدی اور2موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔
مبینہ پولیس مقابلے میں2 زخمی سمیت 4ڈاکو گرفتار،اسلحہ،موبائل فونز وموٹرسائیکلیں برآمد

مزید خبریں
کراچی۔ 18 ستمبر (اے پی پی):تھانہ گلشن معمارچوکی افغان کیمپ سیکٹر 94بابو پتانی سٹاپ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں2زخمی سمیت 4ڈاکوئوں کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز ، نقدی اور2موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔
جمعہ کو ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں آصف ولد شریف ، شاہد ولد ہمیش خان (زخمی)، رحمت اللہ ولد شہاب الدین اور محمد آغا ولد محمد رفیق شامل ہیں۔پولیس نے زخمی ملزمان کو طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیاہے۔








