وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر کا گوادر میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر کا گوادر میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ وزیر دفاع کو گوادر پورٹ کی سیکیورٹی اور ٹاسک فورس 88 کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیرنے بدھ کو گوادر میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وزیر دفاع کو گوادر پورٹ کی سیکیورٹی اور ٹاسک فورس …

وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر کا گوادر میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ
وزیر دفاع کو گوادر پورٹ کی سیکیورٹی اور ٹاسک فورس 88 کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیرنے بدھ کو گوادر میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وزیر دفاع کو گوادر پورٹ کی سیکیورٹی اور ٹاسک فورس 88 کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے گوادر پورٹ اور اس کے دفاع کے لیے پاک بحریہ کے سیٹ اپ کا دورہ بھی کیا۔وزیر دفاع نے پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیرکا دورہ کیا اور کھلے سمندر میں جہاز کی جنگی صلاحیتوں کا مشاہدہ بھی کیا۔اس موقع پر پاک بحریہ کے کمانڈر کو سٹ ریئر ایڈمرل معظم الیاس بھی وزیر دفاع کے ہمراہ تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply