چین نے آئچی ناگویا ایشین گیمز 2026کے مینز ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں عمان کو 0-2 گول سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا ہے۔شنہوا کے مطابق جمعہ کو گیفو پریفیکچرل گرین سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوسرے کوارٹر میں گاو جئے شینگ نے پینلٹی کارنر کے ذریعے گول کر کے چین کو عمان کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلائی۔
ایشین گیمز مینز ہاکی، چین نے عمان کو 0-2 سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کر دیا

مزید خبریں
ناگویا۔18ستمبر (اے پی پی):چین نے آئچی ناگویا ایشین گیمز 2026کے مینز ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں عمان کو 0-2 گول سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا ہے۔شنہوا کے مطابق جمعہ کو گیفو پریفیکچرل گرین سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوسرے کوارٹر میں گاو جئے شینگ نے پینلٹی کارنر کے ذریعے گول کر کے چین کو عمان کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلائی۔
اس کے بعد تیسرے کوارٹر میں ڈو شی ہاؤ نے پینلٹی کارنر کو گول میں تبدیل کر کے چین کی برتری 0-2 کر دی، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔چینی ٹیم کے کوچ چی گانگ نے مشکل افتتاحی میچ میں کھلاڑیوں کے پرسکون اور مثبت اندازِ فکر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فتح کے باوجود ٹیم کو اپنی غلطیوں پر غور کرنا ہوگا۔ چینی ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا گروپ میچ 22 ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔








