تھانہ صوابی پولیس کی کارروائی، 03 کلاشنکوف برآمد، 03 ملزمان گرفتار

تھانہ صوابی پولیس نے جمعہ کے روز کارروائی کرتے ہوئے 03 کلاشنکوف برآمد کرکے 03 ملزمان گرفتار کرلیے ۔تر جمان صوابی پولیس کے مطابق صوابی پولیس کی جانب سے غیر قانونی اسلحہ کلچر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں

پشاور۔ 18 ستمبر (اے پی پی):تھانہ صوابی پولیس نے جمعہ کے روز کارروائی کرتے ہوئے 03 کلاشنکوف برآمد کرکے 03 ملزمان گرفتار کرلیے ۔تر جمان صوابی پولیس کے مطابق صوابی پولیس کی جانب سے غیر قانونی اسلحہ کلچر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی وقاص رفیق کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل صوابی انور خان کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ صوابی شہزاد خان معہ ٹیم نے غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 03 ملزمان کو گرفتار کرکے 03 عدد کلاشنکوف برآمد کرلیں۔پولیس کارروائی کے دوران ملزم سعد ولد فیض محمد، سکنہ مانیری پایان کو اے ایس آئی سلمان خان، انچارج بازار نے حسبِ ضابطہ گرفتار کرکے ایک کلاشنکوف برآمد کی۔

ایک اور کارروائی میں ملزم کامران ولد باز محمد، سکنہ کوٹھا کو اے ایس آئی عاطف خان نے حسبِ ضابطہ گرفتار کرکے ایک کلاشنکوف برآمد کی۔اسی طرح ملزم عماد محمد ولد سراج محمد، سکنہ سلیم خان کو اے ایس آئی کامران خان نے حسبِ ضابطہ گرفتار کرکے ایک کلاشنکوف برآمد کی۔تینوں ملزمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ ڈی پی او صوابی وقاص رفیق نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ کی نمائش، اسلحہ کلچر کے فروغ اور قانون شکنی کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی جبکہ معاشرے میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔