نومبر کے دوران ایس ای سی پی میں 881 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن، مجموعی تعداد 84201 ہوگئی

اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) کی جانب سے کمپنی رجسٹریشن کے طریق کار میں آسانی، رجسٹریشن فیس میں کمی، کمپنی رجسٹریشن دفاتر میں سہولت مراکز کے قیام جیسے اقدامات کے نتیجے میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں اضافہ کے رجحان برقرار ہے۔ اس طرح ملک میں کل رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 84201 تک پہنچ گئی ہے۔ ایس ای سی پی …

اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) کی جانب سے کمپنی رجسٹریشن کے طریق کار میں آسانی، رجسٹریشن فیس میں کمی، کمپنی رجسٹریشن دفاتر میں سہولت مراکز کے قیام جیسے اقدامات کے نتیجے میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں اضافہ کے رجحان برقرار ہے۔ اس طرح ملک میں کل رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 84201 تک پہنچ گئی ہے۔ ایس ای سی پی کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال نومبر کے دوران کل 881 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں جو کہ گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں ہونے والی رجسٹریشن سے 40 فیصد زائد ہیں۔

Leave a Reply