وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (اسٹ) پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان کی زیر صدارت شعبہ نرسنگ کے بورڈ آف سٹڈیز کا پہلا اجلاس کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔
وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہرعرفان خان کی زیر صدارت شعبہ نرسنگ کے بورڈ آف سٹڈیز کا پہلا اجلاس

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 19 ستمبر (اے پی پی):وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (اسٹ) پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان کی زیر صدارت شعبہ نرسنگ کے بورڈ آف سٹڈیز کا پہلا اجلاس کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ بورڈ نے ایجنڈے کے تمام نکات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ان پر سیر حاصل بحث و مباحثہ اور سفارشات کے بعد متفقہ طور پر ان کی منظوری دی۔ ترجمان ایبٹ آباد یونیورسٹی کے مطابق اراکین نے ایبٹ آباد اور ملک بھر میں نرسنگ کے شعبہ کے اہل پیشہ ور افراد کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کیلئے شعبہ نرسنگ کے قیام کو ایک بروقت اقدام قرار دیتے ہوئے سراہا۔ اجلاس کے اختتام پر وائس چانسلر نے بورڈ کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس نئے قائم شدہ شعبہ کے تعلیمی اور پیشہ وارانہ معیار کو مستحکم کرنے میں اپنی گراں قدر شرکت، تعمیری تجاویز اور مسلسل تعاون کا مظاہرہ کیا۔








