کوہاٹ دھماکے کے 7 زخمی ایل آر ایچ لائے گئے ہیں، ترجمان محمد عاصم

لیڈی ریڈنگ ہسپتال ایم ٹی آئی پشاور کے ترجمان محمد عاصم نے کہا ہے کہ کوہاٹ دھماکے کے 7 زخمی ایل آر ایچ لائے گئے ہیں جن کی حالت تسلی بخش ہے

پشاور۔ 19 ستمبر (اے پی پی):لیڈی ریڈنگ ہسپتال ایم ٹی آئی پشاور کے ترجمان محمد عاصم نے کہا ہے کہ کوہاٹ دھماکے کے 7 زخمی ایل آر ایچ لائے گئے ہیں جن کی حالت تسلی بخش ہے۔ ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق زخمیوں میں 6 پولیس اہلکار جبکہ ایک سویلین شامل ہے۔ زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے جن کو مختلف وارڈز میں داخل کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ روز کوہاٹ بم دھماکے کے بعد ایل آر ایچ ہائی الرٹ تھا۔

مزید خبریں