سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے، وہ ملکی وفد کی سربراہی کریں گے
سعودی وزیر خارجہ کی نیویارک آمد، جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ملکی وفد کی سربراہی کریں گے

مزید خبریں
نیویارک۔20ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے، وہ ملکی وفد کی سربراہی کریں گے۔ایس پی اے کے مطابق جنرل اسمبلی کے اس سال کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں مملکت کی شرکت بین الاقوامی تعاون اور کثیر الجہتی کارروائی کو مضبوط بنانے کے اس کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔سعودی وفد جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران متعدد سرکاری اجلاسوں میں شرکت کرے گا جس کا مقصد کثیر الجہتی بین الاقوامی کام کو آگے بڑھانا، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔اجلاس کے دوران سعودی وفد کی متعدد ملاقاتیں اور انگیجمنٹ شامل ہیں جس کا مقصد برادرو دوست ملکوں کے ساتھ بین الاقوامی تنظمیوں کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون بڑھانا ہے۔اس کے ساتھ جنرل اسمبلی کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال، سکیورٹی اور استحکام کے فروغ ، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ترجیی چیلنجوں اور ایشوز سے نمنٹے کی کوششوں میں تعاون پر بات کی جائے گی۔سعودی وفد میں امریکا میں سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان، وزیر مملکت برائے امور خارجہ، کابینہ کے رکن اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر، کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ، نائب وزیر صحت برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ انجینئر عبدالعزیز بن حمد الرمیح، وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری عبدالرحمٰن الراسی اور اقوام متحدہ میں مملکت کے مستقل مندوب عبدا لعزیز الواصل شامل ہیں۔








