ایبٹ آباد کے تھانہ سکندرآباد نے سربن کالونی میں قائم فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 7 خواتین اور 2 مردوں سمیت 9 افراد کو گرفتار کر لیا
ایبٹ آباد پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، 7 خواتین اور 2 مرد گرفتار

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 20 ستمبر (اے پی پی):ایبٹ آباد کے تھانہ سکندرآباد نے سربن کالونی میں قائم فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 7 خواتین اور 2 مردوں سمیت 9 افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سکندرآباد امجد سالار کی سربراہی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے امجد ولد دلاور ، واجد ولد کالا اور 7 خواتین کو گرفتار کیا۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف 371-A اور 371-B تعزیراتِ پاکستان پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔








