ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے اے ایس پی نبیل احمد لنگڑیال کے ہمراہ تھانہ سٹی علی پور،تھانہ صدر علی پور، تھانہ خیرپور سادات اور تھانہ جتوئی کی نئی زیر تعمیر بلڈنگز کا دورہ کیا
ڈی پی او کا تحصیل علی پور اور جتوئی میں تھانوں کی زیر تعمیر عمارات کا دورہ

مزید خبریں
مظفرگڑھ۔ 20 ستمبر (اے پی پی):ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے اے ایس پی نبیل احمد لنگڑیال کے ہمراہ تھانہ سٹی علی پور،تھانہ صدر علی پور، تھانہ خیرپور سادات اور تھانہ جتوئی کی نئی زیر تعمیر بلڈنگز کا دورہ کیا ۔ترجمان پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ نے اے ایس پی نبیل احمد لنگڑیال کے ہمراہ تھانہ سٹی علی پور،تھانہ صدر علی پور،تھانہ خیرپور سادات اور تھانہ جتوئی کی نئی زیر تعمیر بلڈنگز کا سرپرائز وزٹ کیا،انہوں نے دوران وزٹ ڈی پی تھانوں میں محرر دفتر میں ریکارڈ کی تکمیل چیک کیا، فرنٹ ڈیسک پر آن لائن ریکارڈ چیک کیا، مالخانہ چیک کیا، حوالات میں بند ملزمان سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کئے، تھانہ میں آئے ہوئے شہریوں کے مسائل سماعت کئے اور ان کے حل کےلئے موقع پر ہدایات جاری کیں۔ تھانہ جتوئی کی نئی زیر تعمیر بلڈنگ کا معائنہ کیا اور بلڈنگ کو اندر میعاد مکمل کرنے بارے ضروری ہدایات جاری کیں۔








