20ویں ایشین گیمز کے مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) ایونٹ میں پاکستان کے نامور فائٹر عاصم خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مینز ماڈرن 60 کلوگرام کیٹیگری کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
ایشین گیمز 2026 ، پاکستان کے عاصم خان مکسڈ مارشل آرٹس میں سیمی فائنل میں داخل

مزید خبریں
آئیچی-ناگویا ۔20ستمبر (اے پی پی):20ویں ایشین گیمز کے مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) ایونٹ میں پاکستان کے نامور فائٹر عاصم خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مینز ماڈرن 60 کلوگرام کیٹیگری کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

کوارٹر فائنل معرکے میں عاصم خان کا مقابلہ کمبوڈیا کے کھلاڑی سے ہوا، جہاں پاکستانی ایتھلیٹ نے ابتدا ہی سے جارحانہ اور تکنیکی حکمت عملی اپنائی۔ عاصم خان نے اپنے حریف کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی اور مقابلے کے اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کر لی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی عاصم خان سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں، جس کے بعد ایونٹ میں پاکستان کے لیے تمغے کی امیدیں مزید روشن ہو گئی ہیں۔








