سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائی، گیس چوری اور غیر قانونی استعمال پر 5 گیس میٹر منقطع

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے جنرل منیجر کی ہدایت پر گیس چوری، غیر قانونی استعمال اور تکنیکی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ملتان کے مختلف علاقوں میں 55 مقامات کی چیکنگ کی، جس کے دوران 5 گیس میٹر منقطع کر دیے گئے۔

ملتان۔ 20 ستمبر (اے پی پی):سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے جنرل منیجر کی ہدایت پر گیس چوری، غیر قانونی استعمال اور تکنیکی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ملتان کے مختلف علاقوں میں 55 مقامات کی چیکنگ کی، جس کے دوران 5 گیس میٹر منقطع کر دیے گئے۔

کارروائی کے دوران ایک میٹر ایسا پایا گیا جسے صارف نے اتار کر رکھا ہوا تھا، جسے ریکور کر لیا گیا، جبکہ 4 میٹرز پر کمپریسر کے استعمال کی وجہ سے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی سامنے آنے پر انہیں منقطع کر دیا گیا۔یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کے مطابق کارروائیوں کا مقصد گیس چوری اور غیر قانونی استعمال کی روک تھام کے ساتھ ساتھ گیس پریشر میں بہتری، صارفین کو بلا تعطل فراہمی اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنانا ہے۔

ترجمان سوئی ناردرن کا کہناتھا کہ گیس چوری، غیر قانونی استعمال اور دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ صارفین کو محفوظ، معیاری اور مسلسل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔