ملتان۔ 20 ستمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 ملتان کی جانب سے ایم ڈی کیٹ انٹری ٹیسٹ کے موقع پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹنے کے لیےشہر کے پانچ امتحانی مراکز میں خصوصی ایمرجنسی انتظامات کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر ملتان کی ہدایات پر پانچوں یونیورسٹیز میں ریسکیو ٹیمیں تعینات کی گئی تھیں، جہاں مجموعی طور پر 9 ایمبولینسز، 18 موٹر بائیک ایمبولینسز اور 5 فائر وہیکلز سمیت 32 ریسکیو وہیکلز …
ملتان میں ایم ڈی کیٹ انٹری ٹیسٹ کے لیے ریسکیو 1122 کے خصوصی انتظامات

مزید خبریں
ملتان۔ 20 ستمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 ملتان کی جانب سے ایم ڈی کیٹ انٹری ٹیسٹ کے موقع پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹنے کے لیےشہر کے پانچ امتحانی مراکز میں خصوصی ایمرجنسی انتظامات کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر ملتان کی ہدایات پر پانچوں یونیورسٹیز میں ریسکیو ٹیمیں تعینات کی گئی تھیں، جہاں مجموعی طور پر 9 ایمبولینسز، 18 موٹر بائیک ایمبولینسز اور 5 فائر وہیکلز سمیت 32 ریسکیو وہیکلز فیلڈ میں موجود رہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ٹائمز یونیورسٹی، یونیورسٹی آف سدرن پنجاب، ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، میاں نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر اور ویمن یونیورسٹی میں ایمرجنسی کوریج کے لیے ریسکیو اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ایم ڈی کیٹ کے دوران ریسکیو 1122 کے ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز نے خصوصی ضرورت کے حامل ایک طالب علم کو وہیل چیئر کے ذریعے بحفاظت امتحانی کمرے تک پہنچایا۔ ریسکیو اہلکاروں نے طالب علم کو امتحانی مرکز میں داخل ہونے سے لے کر امتحانی کمرے تک پہنچانے میں معاونت فراہم کی۔
ریسکیو 1122 کے اہلکار کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹنے اور طلبہ و طالبات کو بروقت طبی امداد و ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے کے لیے تمام پانچوں امتحانی مراکز پر موجود رہے، جبکہ امتحانی عمل کے دوران ریسکیو کوریج کا مؤثر انتظام یقینی بنایا گیا۔








