محکمہ جنگلی حیات نے صوبہ بھر میں وائلڈ لائف کرائمز کے 13 ہزار سے زائدمقدمات کئے

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کی زیرِ قیادت محکمہ تحفظ جنگلی حیات وپارکس پنجاب کی صوبہ بھر میں چیف وائلڈلائف رینجر کی سربراہی میں وائلڈلائف کرائمز کی بیخ کنی کیلئے بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں،موجودہ حکومت نے 2024 سے ابتک وائلڈ لائف کے غیر قانونی شکار،تجارت ،اسمگلنگ اور قبضہ کی پاداش میں 13ہزار730 مقدمات رجسٹرڈ کئے اور سنگین نوعیت کے وائلڈ لائف کرائمز میں 1507 ملزمان کیخلاف ایف آئی آرز درج …

لاہور۔20ستمبر (اے پی پی):سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کی زیرِ قیادت محکمہ تحفظ جنگلی حیات وپارکس پنجاب کی صوبہ بھر میں چیف وائلڈلائف رینجر کی سربراہی میں وائلڈلائف کرائمز کی بیخ کنی کیلئے بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں،موجودہ حکومت نے 2024 سے ابتک وائلڈ لائف کے غیر قانونی شکار،تجارت ،اسمگلنگ اور قبضہ کی پاداش میں 13ہزار730 مقدمات رجسٹرڈ کئے اور سنگین نوعیت کے وائلڈ لائف کرائمز میں 1507 ملزمان کیخلاف ایف آئی آرز درج کرائیں

جبکہ 12ہزار 784 مقدمات میں 22 کروڑ،98 لاکھ،79 ہزار 331 روپے جرمانہ عائد کیں۔ترجمان کے مطابق محکمہ کے زیر انتظام سنٹرل زون جسمیں لاہور،ساہیوال،فیصل آباد اور سرگودھا ریجن شامل ہیں کل 5243 مقدمات رجسٹرڈ ہوئے،4251 مقدمات میں 5 کروڑ،58 لاکھ،87 ہزار 905 روپے جرمانہ عائد کیا گیااور 691 ملزمان کیخلاف ایف آئی آر ز درج ہوئیں،نارتھ زون جس میں راولپنڈی،سالٹ رینج،گجرات،گوجرانوالہ اور میانوالی ریجن شامل ہیں5344 مقدمات رجسٹرڈ ہوئے،5234 مقدمات میں 10 کروڑ،88 لاکھ،90 ہزار 670 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور147 سنگین نوعیت کے جرائمز کیخلاف ایف آئی آرز درج ہوئیں،ساتھ زون جو بہاولپور،ڈیرہ غازی خان اور ملتان ریجن پر مشتمل ہے میں کل 3143 مقدمات رجسٹرڈ ہوئے،2998 مقدمات میں 6 کروڑ،51 لاکھ،756 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور669 ملزمان کے خلاف ایف آئی آرز درج ہوئیں۔

یاد رہے کہ محکمہ نے رواں موسم شکار کے دوران یکم اگست سے 15 ستمبر تک بٹیر ،فالکن اور دیگر جنگلی جانوروں و پرندوں کے غیر قانونی شکار،تجارت،اسمگلنگ اور قبضہ کی روک تھام کیلئے کریک ڈان شروع کر رکھا ہے جسمیں ابتک تحت 626 ملزمان کے خلاف مقدمات رجسٹرڈ کرکے574 ملزمان کو 1 کروڑ،69 لاکھ،27 ہزار 400 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ سنگین نوعیت کے وائلڈ لائف کرائمز میں ملوث 149 ملزمان کے خلاف ایف آئی آرز درج ہو چکی ہیں۔