چین اور امریکا کے وفود نے معاشی اور تجارتی امور پر مشاورت کے دوران کھلے، تفصیلی اور تعمیری تبادلہ خیال کیا
چین، امریکا کے درمیان معاشی و تجارتی امور پر کھلے اور تعمیری مذاکرات

مزید خبریں
واشنگٹن ۔21ستمبر (اے پی پی):چین اور امریکا کے وفود نے معاشی اور تجارتی امور پر مشاورت کے دوران کھلے، تفصیلی اور تعمیری تبادلہ خیال کیا۔شنہوا کے مطابق چینی وفد کی قیادت نائب وزیراعظم حہ لی فنگ نے کی، جنہوں نے نیویارک میں امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر سے معاشی و تجارتی امور پر مذاکرات کیے۔دونوں فریقوں نے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کی روشنی میں باہمی دلچسپی کے اہم معاشی و تجارتی معاملات اور گزشتہ مذاکرات میں طے پانے والے اتفاق رائے پر عملدرآمد کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔مذاکرات میں باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے اصولوں کو مدنظر رکھا گیا۔ فریقین نے مصنوعی ذہانت سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی۔








