سعودی عرب نے اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر کی آباد کاروں کے ایک گروپ کے ہمراہ مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہونے کی شدید مذمت کی اور اسے کھلی خلاف ورزی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے اشتعال انگیزی قرار دیا
سعودی عرب کی اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر کے مسجدِ اقصیٰ میں داخلے کی مذمت، کھلی خلاف ورزی قرار

مزید خبریں
ریاض ۔21ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب نے اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر کی آباد کاروں کے ایک گروپ کے ہمراہ مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہونے کی شدید مذمت کی اور اسے کھلی خلاف ورزی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے اشتعال انگیزی قرار دیا۔عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ بن گویر اور آباد کاروں نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی حفاظت میں مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں دھاوا بولا۔وزارتِ خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطینیوں اور مقدس مقامات کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات، غیر قانونی اور انتہا پسندانہ طرزِ عمل، نیز تشدد پر اکسانے کی کارروائیوں کو مسترد کرتا ہے۔وزارت نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ایسی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کرے کیونکہ یہ بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔








