شام کے شہر حلب کے قریب اسلحہ ڈپو میں دھماکے

شام کے شمالی صوبے حلب کے جنوبی مضافات میں پیر کی صبح ایک اسلحہ ڈپو میں شدید دھماکے ہوئے ہیں، جن کے نتیجے میں کم از کم چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں

دمشق۔21ستمبر (اے پی پی):شام کے شمالی صوبے حلب کے جنوبی مضافات میں پیر کی صبح ایک اسلحہ ڈپو میں شدید دھماکے ہوئے ہیں، جن کے نتیجے میں کم از کم چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔بی بی سی کے مطابق دھماکے حلب کے جنوبی مضافات میں واقع شہر العیس کے قریب ہوئے، جہاں مقامی ذرائع کے مطابق شامی وزارتِ دفاع سے منسلک ایک اسلحہ ڈپو موجود ہے ۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’سانا‘ نے بھی بتایا ہے کہ دھماکے پیر کی علی الصبح العیس کے قریب شامی فوج کی ایک پوزیشن پر ہوئے۔دھماکوں کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ۔ تاہم بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اسرائیلی فضائی حملوں کا نتیجہ تھے اور جس اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا وہاں فوجی ہتھیار ذخیرہ کیے جاتے تھے۔مقامی حکام نے شہریوں کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔