ایشین گیمز کبڈی میچ،پاکستان نے ملائیشیا کو65-22 کے واضح فرق سے شکست دے دی
ایشین گیمز کبڈی میچ،پاکستان نے ملائیشیا کو65-22 کے واضح فرق سے شکست دے دی

مزید خبریں
لاہور۔21ستمبر (اے پی پی):پاکستان نے20 ویں ایشین گیمز،آئچی۔ناگویا 2026 کے مینز کبڈی کے پول بی کے میچ میں ملائیشیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد65-22 کے واضح فرق سے شکست دے دی۔پاکستانی ٹیم نے میچ کے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور مسلسل عمدہ ریڈنگ اور مضبوط دفاع کے ذریعے ملائیشین ٹیم پر دبائو برقرار رکھا۔قومی کھلاڑیوں نے بہترین تال میل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوائنٹس حاصل کئے اور مخالف ٹیم کو زیادہ مواقع فراہم نہیں کئے۔
میچ کے دوران پاکستان کی دفاعی حکمت عملی بھی نمایاں رہی،جبکہ ریڈرز نے اہم مواقع پر قیمتی پوائنٹس حاصل کرکے ٹیم کی برتری کو مزید مستحکم کیا۔پاکستان نے کھیل کے مختلف مراحل میں اپنی برتری برقرار رکھی اور بالآخر43 پوائنٹس کے بڑے فرق سے کامیابی اپنے نام کر لی۔اس کامیابی کے بعد پاکستان نے ایشین گیمز2026 کے کبڈی ایونٹ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کرلی ہے۔
قومی ٹیم کی جانب سے اس شاندار کارکردگی پر شائقین میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی اور پاکستان سے آئندہ مقابلوں میں بھی عمدہ کارکردگی کی توقع کی جا رہی ہے۔








