سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمن نے کوئٹہ میں انسدادِ پولیو مہم کاافتتاح کردیا

سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمن نے کوئٹہ میں انسدادِ پولیو مہم کاافتتاح کردیا

کوئٹہ۔ 21 ستمبر (اے پی پی):سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمن نے کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی ) بلوچستان انعام الحق کے ہمراہ ستمبرانسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوئٹہ ڈاکٹر ایمل، WHO ٹیم لیڈ ڈاکٹر جہانزیب بھی موجود تھے۔

سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمن نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور ہر بچے کو ویکسین کی ہر خوراک کی بروقت فراہمی پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے والدین، علماء کرام، اساتذہ، معاشرے کے بااثر افراد اور تمام مکاتبِ فکر سے اپیل کی کہ وہ پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور ہر بچے کو پولیو ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے میں پولیو ٹیموں کا ساتھ دیں۔