آر سی بی کا کچرا پوائنٹس کو گرین اسپیسز میں تبدیل کرنے کا اقدام
آر سی بی کا کچرا پوائنٹس کو گرین اسپیسز میں تبدیل کرنے کا اقدام

مزید خبریں
راولپنڈی۔21ستمبر (اے پی پی):راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ (آر سی بی) نے نالہ لئی کے اطراف مختلف مقامات پر صفائی آپریشن کے بعد کچرے سے متاثرہ مقامات کو گرین اسپیسز میں تبدیل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر امیر رشید کی ہدایات پر شروع کئے گئے اس اقدام کے تحت مختلف مقامات سے جمع شدہ کچرا اور فضلہ ہٹانے کے بعد وہاں شجرکاری کی گئی جس سے ان مقامات کی شکل تبدیل ہوگئی۔آر سی بی حکام کے مطابق صفائی کے بعد شجرکاری کا مقصد دوبارہ کچرا جمع ہونے کی حوصلہ شکنی کے ساتھ ساتھ ماحول کو بہتر اور خوبصورت بنانا ہے۔
شجرکاری سے صاف کئے گئے مقامات کو مستقل بنیادوں پر صاف رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔علاقہ مکینوں نے آر سی بی کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کچرے سے پاک مقامات پر شجرکاری اور خوبصورتی کے اقدامات سے صفائی برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے اور شہریوں کو عوامی مقامات پر کچرا پھینکنے سے گریز کرنے کی ترغیب ملے گی۔آر سی بی کی جانب سے کنٹونمنٹ کے مختلف علاقوں میں صفائی، شجرکاری اور خوبصورتی کے اقدامات کا سلسلہ جاری ہےجس کا مقصد شہری ماحول کو مزید صاف ستھرا اور بہتر بنانا ہے۔








