خاتون کو قتل اور بچی کو زخمی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

خاتون کو قتل اور بچی کو زخمی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

کراچی۔ 21 ستمبر (اے پی پی):جمشید کوارٹرز پولیس نے خاتون کے قتل اور بچی کو زخمی کرنے والے مرکزی مبینہ ملزم کوگرفتار کرلیاہے۔پیر کو ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار مرکزی ملزم فہیم اقبالی نے گزشتہ روز سٹی ٹاور کے قریب گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 32سالہ خاتون گل اندام زوجہ رواج الدین جاں بحق ہوگئی جبکہ 9سالہ بچی نسرین فائرنگ سے زخمی ہوگئی تھی۔

جمشید کوارٹرز پولیس نے زخمی بچی کے بیان اور جدید تکنیکی شواہد کی مدد سے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی پسٹل بمعہ ایمونیشن بھی برآمد کرلی ہے۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

مزید خبریں