پیر لواری شریف پیر محمد صادق قریشی نقشبندی کی 47ویں سالگرہ، کوئٹہ پریس کلب میں کیک کاٹ کر بھرپور انداز میں منائی گئی

پیر لواری شریف پیر محمد صادق قریشی نقشبندی کی 47ویں سالگرہ، کوئٹہ پریس کلب میں کیک کاٹ کر بھرپور انداز میں منائی گئی

کوئٹہ۔ 21 ستمبر (اے پی پی):جماعت لواری شریف کے زیر اہتمام پیرآف لواری شریف حضرت پیر محمد صادق قریشی نقشبندی کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں جماعت لواری شریف کے مریدین، عہدیداران اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران کیک کاٹا گیا اور پیر محمد صادق قریشی نقشبندی کی دینی، روحانی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب میں جماعت لواری شریف سے وابستہ یونٹ صدرغلام مرتضی لاشاری،دیدا رعلی جمالی ، شمیشر خان جمالی ، دلدار جمالی شعیب جمالی ، میر آفتاب جمالی ، میانداد لاشاری ، نیازل لاشاری ، رحیم خان جمالی ، منیراحمد ، جمالی، کاشف علی ، جمالی ، کامران جمالی ، منظور جمالی ، شیعب لاشاری ، دادا غلام میراں جمالی، میجر جمالی سمیت دیگر عہدیداران، کارکنان اور مریدین نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے پیر محمد صادق قریشی نقشبندی کی دینی، روحانی اور سماجی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ پیر محمد صادق قریشی نقشبندی نے اپنی زندگی دین کی خدمت، اصلاح معاشرہ، محبت، اخلاص اور انسانیت کی خدمت کے فروغ کے لیے وقف کر رکھی ہے، ان کی تعلیمات اور روحانی رہنمائی سے وابستہ افراد نہ صرف دینی اقدار سے روشناس ہو رہے ہیں بلکہ معاشرے میں باہمی احترام، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کا پیغام بھی عام کر رہے ہیں۔مقررین نے کہا کہ درگاہ لواری شریف کی روحانی نسبت اور بزرگان دین کی تعلیمات محبت، اخلاص، امن، بھائی چارے، برداشت اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہیں۔

موجودہ دور میں ان تعلیمات کو عام کرنے اور ان پر عملی طور پر کاربند ہونے کی اشد ضرورت ہے تاکہ معاشرے میں امن و سکون، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پیر محمد صادق قریشی نقشبندی کی شخصیت مریدین کے لیے روحانی رہنمائی اور دینی وابستگی کا اہم ذریعہ ہے جبکہ ان کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب کا مقصد ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ بزرگان دین کی تعلیمات کو نئی نسل تک منتقل کرنا بھی ہے۔

تقریب کے شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ درگاہ لواری شریف سے وابستہ دینی و روحانی تعلیمات بالخصوص محبت، اخلاص، امن، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کے پیغام کو معاشرے میں مزید اجاگر کیا جائے گا اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کیا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر پیر آف لواری شریف پیر محمد صادق قریشی نقشبندی کی صحت، سلامتی، درازی عمر اور دینی و سماجی خدمات کے تسلسل کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ شرکا نے ان کی سالگرہ پر مبارکباد بھی پیش کی۔ واضح رہے کہ سالگرہ کی تقریب ہرسال کی طرح جون میں منعقد ہوتی تھی لیکن محرم الحرام کی وجہ سے ستمبر کو سالگرہ کا پروگرم منایا گیا۔

مزید خبریں