بنوں میں دو ایف سی اہلکاروں کی شہادت پرمعاون خصوصی طارق سعید مروت کا اظہارِ افسوس

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے داخلہ و قبائلی امور طارق سعید مروت نے بنوں میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں دو ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

پشاور۔ 21 ستمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے داخلہ و قبائلی امور طارق سعید مروت نے بنوں میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں دو ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں طارق سعید مروت نے شہید حوالدار اسحاق اور شہید سپاہی عمر حیات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں اہلکاروں کی شہادت کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے شہدا کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔معاونِ خصوصی نے کہا کہ حوالدار اسحاق اور سپاہی عمر حیات نے ملک و قوم کے تحفظ اور امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ شہداء کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔معاون خصوصی طارق سعید مروت نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔

مزید خبریں