محکمہ جنگلی حیات نے پنجاب کے مختلف علاقوں سے جانوروں وپرندوں کے غیر قانونی شکاروکاروبار کرنے والے 49شکاری گرفتار کر کے بھاری جرمانے عائد کیے ہیں
محکمہ جنگلی حیات کی کارروائی، پنجاب کے مختلف علاقوں سے 49شکاری گرفتار ، بھاری جرمانے عائد

مزید خبریں
لاہور۔21ستمبر (اے پی پی):محکمہ جنگلی حیات نے پنجاب کے مختلف علاقوں سے جانوروں وپرندوں کے غیر قانونی شکاروکاروبار کرنے والے 49شکاری گرفتار کر کے بھاری جرمانے عائد کیے ہیں۔ وائلڈ لائف رینجر زنے لاہور شہر سمیت صوبہ کے مختلف اضلاع قصور ،خوشاب ،سیالکوٹ ،ملتان، وہاڑی، خانیوال، بھکر ،میانوالی،راجن پور، راولپنڈی، ساہیوال، مظفر گڑھ، اٹک، نارووال اور رحیم یار خان میں مختلف کارروائیوں کے دوران فالکن بٹیر ودیگر جنگلی پرندوں کے غیر قانونی شکار اور کارروبار میں ملوث 49شکاری گرفتار کرکے ان سے بٹیر کے 36نیٹنگ گیئرز،81دوگزہ ، 10کالے تیتر، 36کبوتر، 15چڑیاں، 2چکیاں، 5باز ،14فاختہ، 2ٹیوب، 1کیمپ، 5آئر ن پولز اور 2 سولر پلیٹ برآمد کرکے 15ملزمان کو 4لاکھ 93ہزار روپے جرمانہ کیا، 10کیخلاف ایف آ ئی آر درج کروائیں جبکہ بقیہ کیخلاف قانونی چارہ شروع کردی ۔مزید برآں راجن پور سے ایک زخمی نایاب گدھ ریسکیو کرکے قدرتی ماحول میں آزاد کردیا ۔ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر لاہور سخی محمد جوئیہ کی سربراہی میں وائلڈ لائف رینجر لاہور نے جنگلی پرندوں کے غیر قانونی شکاری کو گرفتار کرکے اسے 50 ہزار روپے جرمانہ کیا ۔
ایک دوسری کارروائی میں تحصیل شالیمار سے فینسی برڈز کے 2غیر قانونی ڈیلر گرفتار کرکے ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی شروع کردی ۔ اسیطرح وائلڈ لائف رینجرز قصور نے جنگلی پرندوں کے 1غیر قانونی شکاری کو 25ہزار جرمانہ کیا نیز سوشل میڈیا پرجنگلی پرندوں کی تشہیر کرنیوالے 1ملزم کو گرفتار کرکے 50ہزار جرمانہ کیا گیا ۔اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر راجن پور صائمہ محسن نے ایک زخمی گدھ کو ریسکیو کرکے قدرتی ماحول میں آزاد کردیا نیز بٹیر کے 1غیر قانونی شکاری کو گرفتار کرکے1نیٹنگ گیئر ضبط کرلیا اور اس کیخلاف ایف آئی آر درج کرادی اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر سیدہ فریحہ شہزادی نے 5غیر قانونی نیٹنگ گیئر ضبط کرکے 3ملزمان کو 58ہزار جرمانہ کیا جبکہ 2کیخلاف قانونی چارہ جوئی شروع کردی ،1فالکن کے غیر قانونی شکار کو گرفتار کرکے اس کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی ،اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر سیالکوٹ عقیل امجد نے بٹیر کی نیٹنگ میں ملوث 1ملزم گرفتار کرکے اسے 65ہزار روپے جرمانہ کیا ۔
ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر ملتان ریجن رائے زاہد علی کی سربراہی میں وائلڈ لائف رینجر ملتان، وہاڑی اور خانیوال نے بٹیر کے 4غیر قانونی شکاری گرفتار کرکے 5نیٹنگ گیئرز ضبط کئے 2کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی جبکہ2کیخلاف قانونی چارہ جوئی شروع کردی مرغابی کے 2شکاریوں کو مبلغ 1لاکھ روپے جرمانہ کیا۔اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر بھکر محمد طارق نے بٹیر کے 4 نیٹنگ گیئرز ضبط کرکے 1کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی،1کو 20 ہزار جرمانہ اور 2کیخلاف قانونی چارہ جوئی شروع ۔اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجرمیانوالی عبداللہ بلال نے جنگلی پرندوں اور فالکن کی غیر قانونی نیٹنگ میں ملوث 6 شکاریوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 35 دوگزے ،28کبوتر ،2چکیاں ،2فاختہ ،2 ٹیوبز ،1کیمپ اور 5آئرن پولز برآمد کرکے قانونی چارہ جوئی شروع کردی نیز بٹیر کے 14گیئرز ضبط کرکے قانونی چارہ جوئی شروع کردی ۔ اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجرراولپنڈی رانا محمد اشفاق نے کالے تیتر کے 1غیر قانونی قابض کو گرفتار کرکے اس سے 4کالے تیتر برآمد کرکے 50ہزار روپے جرمانہ کیا اور عدالتی حکم پر پرندے آزاد کردیئے ۔ ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجرساہیوال سید عثمان الحسن کی سربراہی میںفالکن کے1غیر قانونی شکاری کوگرفتار کرکے اس کیخلاف ایف آئی آر کرادی ۔
نارووال میں طوطوں کے 2 شکاری گرفتار کرکے ان کیخلاف ایف آئی آر درج کرادی ۔ رحیم یار خان 3بٹیر نیٹنگ گیئرز ضبط کرکے 2ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی ۔اٹک میں 3بٹیر نیٹنگ گیئرز ضبط کرکے 3ملزمان کو 90ہزار جرمانہ کیا گیا۔ 1کالے تیتر کے غیر قانونی قابض کو گرفتار کرکے 6کالے تیترز برآمد کرکے ملزم کو 50ہزار جرمانہ کرکے تیتر آزاد کردیئے جبکہ ضلع مظفر گڑھ میں فالکن کے غیرقانونی شکار میں ملوث 12ملزم گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 15چڑیاں، 8کبوتر، 5باز، 12فاختہ ،46 دوگزے اور 2سولر پلیٹیں برآمد کرکے قانونی چارہ جوئی شروع کردی ۔








