ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد زون کا فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن کاؤنٹرز کا جائزہ لیا

ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد زون کا فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن کاؤنٹرز کا جائزہ لیا، موقع پر بہتری کی ہدایات اور احکامات جاری کئے

فیصل آباد۔ 21 ستمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد زون کا فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن کاؤنٹرز کا جائزہ لیا، موقع پر بہتری کی ہدایات اور احکامات جاری کئے۔حکام نے بتایا کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد زون ثاقب سلطان نے فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور امیگریشن کاؤنٹرز کا جائزہ لیا۔اس دوران ڈائریکٹر نے ڈیپارچر اور ارائیول پر امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا، مسافروں سے بات چیت کی اور امیگریشن پراسیس کے بارے میں دریافت کیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے ایئرپورٹ حکام کو مسافروں کی آسانی، مؤثر اسکریننگ اور قانونی تقاضوں کی مکمل پاسداری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، جبکہ مشکوک سفری دستاویزات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کڑی نگرانی کا حکم دیا۔ڈائریکٹر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جینوئن مسافروں کو کسی قسم کی بلاوجہ دشواری کا سامنا نہ ہو اور انہیں ہر ممکن سفری سہولت فراہم کی جائے۔

مزید خبریں