بھارتی سپریم کورٹ ، رام مندر چندہ چوری سکینڈل کی تحقیقات سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت

بھارتی سپریم کورٹ کو پیر کو بتایا گیا کہ ایودھیا میں رام مندر میں چندے کی چوری کے 105واقعات کے شواہدپر مبنی سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ مل گئی ہے

نئی دہلی ۔21ستمبر (اے پی پی):بھارتی سپریم کورٹ کو پیر کو بتایا گیا کہ ایودھیا میں رام مندر میں چندے کی چوری کے 105واقعات کے شواہدپر مبنی سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ مل گئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چیف جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جویمالیا باگچی اور وی موہنا پر مشتمل سپریم کورٹ کے بنچ نے رام مندر چندہ چوری اسکینڈل کی تحقیقات سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت کی ۔سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے چندے کی چوری کی تحقیقات کے حوالے سے ‘اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ کی تفصیلات عدالت میں پیش کیں۔ سپریم کورٹ کے بنچ نے مجسٹریٹ کو ہدایت کی کہ وہ اسکینڈل کے ملزمان کے خلاف چارج شیٹ پر قانون کے مطابق کارروائی کریں۔سپریم کورٹ نے تحقیقاتی رپورٹ کا جائزہ لیا ۔ سپریم کورٹ کو چندے کی چوری کے سلسلے میں اکٹھے کیے گئے شواہد اور اب تک کی گئی گرفتاریوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

بنچ کو سی سی ٹی وی فوٹیج، گواہوں کے بیانات اور اس معاملے سے متعلق دیگر شواہد کی تفصیلات سے بھی مطلع کیا گیا۔اسٹیٹس رپورٹ میں ملزمان کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر مواد کے استعمال کی تفصیلات درج تھیں۔ رپورٹ میں سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے شناخت کیے گئے چندے کی چوری کے 105 واقعات کی نشاندہی کی گئی، جو ملزمان کے خلاف ٹھوس ثبوت فراہم کرتے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بعض ملزمان کی شناخت سی سی ٹی وی کے ذریعے ہوئی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج، موبائل کال ڈیٹیل ریکارڈاہم شواہد ہیں۔

مزید خبریں