دفاعی چیمپئن چین نے ایشین گیمز میں وومن والی بال کے فائنل میں جاپان کو 0-3 سے شکست دے کر دسواں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
چین نے ایشین گیمز میں وومن والی بال کے فائنل میں جاپان کو 0-3 سے شکست دے کر دسواں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

مزید خبریں
ناگویا۔22ستمبر (اے پی پی):دفاعی چیمپئن چین نے ایشین گیمز میں وومن والی بال کے فائنل میں جاپان کو 0-3 سے شکست دے کر دسواں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ شہنوا کے مطابق پہلے سیٹ کے آغاز میں دونوں ٹیموں کے درمیان پوائنٹس کا تبادلہ ہوتا رہا جبکہ سیٹ کے درمیان میں چین نے بتدریج برتری حاصل کی اور 19-25 سے کامیابی اپنے نام کی۔دوسرے سیٹ کے دوران چین نے معمولی برتری برقرار رکھی جبکہ دونوں ٹیموں نے کھیل کی شدت میں اضافہ کیا اور مسلسل شاٹس کا تبادلہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد چین نے یہ سیٹ 20-25 سے جیت لیا۔
جاپان نے تیسرے سیٹ کے آغاز میں جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 1-7 کی برتری حاصل کر لی، جس پر چین کو ’’ٹائم آؤٹ‘‘لینے پر مجبور ہونا پڑا۔ اس کے بعد چین نے اپنی رفتار اور توازن بحال کیا اور اپنی سرونگ اور بلاکنگ کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اسکور 19-19 سے برابر کر دیا۔ چار بار اسکور برابر ہونے کے بعد، چین نے 23-25 سے سیٹ جیت کر میچ اپنے نام کر لیا۔چین نے پیر کو کھیلے گئے سیمی فائنل میں تھائی لینڈ کو 2-3 سے شکست دی تھی۔ یاد رہے کہ چین نے 2023 میں ہانگژو ایشین گیمز کے دوران بھی جاپان کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی تھی۔








