راولپنڈی بورڈ کے سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحان 2026 کی ٹاپ پوزیشنز کا اعلان

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے انٹرمیڈیٹ کے پہلے سالانہ امتحان 2026 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا

راولپنڈی۔ 22 ستمبر (اے پی پی):بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے انٹرمیڈیٹ کے پہلے سالانہ امتحان 2026 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود ہمراہ کنٹرولز امتحانات راولپنڈی بورڈ تنویر اصغر اعوان اور سیکرٹری بورڈ پروفیسر امجد اقبال خٹک پوزیشنز ہولڈرز کا اعلان کیا۔ مجموعی طور پر پہلی پوزیشن عطفہ جاوید نے 1156 نمبر لے کر حاصل کی، یہ پنجاب کالج فار ویمن سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی کی طالبہ ہیں، دوسری پوزیشن پنجاب کالج فار ویمن سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی کی طالبہ نور فاطمہ ساجد نے 1151 نمبر لے کر حاصل کی۔

تیسری پوزیشن مجموعی طور پر نبیہ ایمان جو پنجاب کالج فار ویمن تلہ گنگ اور منیب شاہ جو پنجاب کالج سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی کی طالب علم ہیں، نے 1142 نمبر کے کر حاصل کی۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود نے پوزیشنز ہولڈرز طلبہ و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ شاندار کامیابی ان کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔ پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب 23 ستمبر 2026 بروز بدھ راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے احاطے میں منعقد ہوگی جس میں نمایاں طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا جائے گا۔