وفاقی دارالحکومت کے تھانہ کورال کی حدود میں زیر حراست ملزمان کے ساتھیوں کی پولیس ٹیم پر فائرنگ سے زیر حراست ملزمان سمیع اور ارسلان زخمی ہو گئے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس ٹیم زیر حراست ملزمان کی انکشاف و نشاندھی پر برآمدگی کرکے واپس لے کر جا رہی تھی کہ راستے میں چھپے زیر حراست ملزمان کے 4 ساتھیوں نے ملزمان کو چھڑوانے کی غرض سے پولیس …
اسلام آباد کے تھانہ کورال کی حدود میں پولیس ٹیم پر فائرنگ، زیر حراست دوملزمان زخمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت کے تھانہ کورال کی حدود میں زیر حراست ملزمان کے ساتھیوں کی پولیس ٹیم پر فائرنگ سے زیر حراست ملزمان سمیع اور ارسلان زخمی ہو گئے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس ٹیم زیر حراست ملزمان کی انکشاف و نشاندھی پر برآمدگی کرکے واپس لے کر جا رہی تھی کہ راستے میں چھپے زیر حراست ملزمان کے 4 ساتھیوں نے ملزمان کو چھڑوانے کی غرض سے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔
زیر حراست ملزمان سمیع اور ارسلان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔ پولیس ٹیم بلٹ پروف جیکٹس اور حفاظتی اقدامات کے باعث محفوظ رہی۔ زیر حراست ملزمان کی ساتھیوں کی فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزمان ڈاکیتی،راہزنی،چوری اور منشیات فروشی کے درجنوں مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ اور اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزمان سے وارداتوں میں چھینا گیا مال، موٹر سائیکل اور قیمتی موبائل فون برامد ہوا۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشنز جاری ہے۔








